لاہور(سپورٹس رپورٹر)اوور 60کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔آسٹریلیا میں جاری اوور60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 215 رنز بنائے تھے، پیٹر جینسن 91 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔اشرف پکھالی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے 216 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد اسلم 63 اور طاہر راشد 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج نیوزی لینڈ سے ہوگا۔