آسٹریا  پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 20لاکھ یورو کی امداد کا اعلان 



ویانا (این این آئی)آسٹریا کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 20لاکھ یورو کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے تحت مشترکہ طور پر بنائے گئے پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022 کے تحت یہ رقم تقسیم کی جائے گی،ان امداد میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی زرعی امداد، رہائش، ابتدائی طبی امداد، خوراک، خواتین کی صحت، صاف پانی، کمزور آبادی والے علاقوں کے تحفظ کے لیے امداد اور تعلیمی شعبے کے لیے امداد فراہم کی گئی ہے۔آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے بتایا کہ ان کی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فراہم کردہ فنڈز پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو جاری کیے جائیں گے۔آسٹریا کے وائس چانسلر ورنر گوگلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب موسمیاتی اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن