پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں: طاہر اشرفی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم حافظ طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات، سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مہم چلانے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم پاکستان میں سعودی عرب کی طرف سے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں، اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کسی بھی مرحلہ پر سعودی عرب پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
طاہر اشرفی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...