لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) محکمہ بہبود آبادی صوبہ میں آبادی کنٹرول اور ویلفیئر کیلئے سرگرم بڑھتی آبادی کے مسئلے کو سائنسی انداز میں سمجھنے کیلئے ’’ڈیموگرافرز‘‘ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نوائے وقت سے ملاقات میں محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی نئی ڈی جی ثمن رائے نے بتایا کہ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈیموگرافرز کی تحقیق محکمہ کو ہر ضلع کی ضروریات کے مطابق نئے چیلنجز اور نئی ضروریات سے آگاہ کرے گی۔ اس کی روشنی میں وسائل کا رخ موڑنے کی منصوبہ بندی کے بعد مطلوبہ نتائج کا حصول آسان تر ہو جائے گا جس کی قدر سے ہم کوئی نئی کیمپین لانچ کر سکتے ہیں۔ گڑبڑ کو درست سمت میں موڑ سکتے ہیں۔
بڑھتی ٓبادی کا مسئلہ ڈیموگرافرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
Sep 14, 2022