دھان  کی کٹائی  تب  کریں جب سٹہ کے دانے رنگ بدل چکے ہوں‘ترجمان محکمہ زراعت

ملتان (      خبر نگارخصوصی  )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکاروں کو فصل کی کٹائی اس وقت کرنی چاہئے جب سٹہ کے اوپر والے دانے رنگ بدل چکے ہوں اور نیچے والے چند دانے (دو یا تین) ابھی ہرے ہوں لیکن بھر چکے ہوں۔  پھنڈائی کے وقت ترپال یا بڑی چادریں بچھا لینی چاہئیں تاکہ دانے مٹی میں مل کر ضائع نہ ہوں۔ دھان کی فصل اتنی ہی کاٹنی چاہئے جس کی اس دن پھنڈائی ہوسکے۔ دانوں کے ڈھیر کو رات کے وقت ترپال یا پرالی سے ڈھانپ دیں اوربعد ازاں دانوں کو جلد ہی منڈی پہنچا دینا چاہئے۔۔ مونجی کو کم از کم 12 گھنٹوں کے لیے کھلاچھوڑ دینا چاہیے تاکہ چاول کے دانوں میں نمی کی مقدار یکساں ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن