حافظ آباد( نمائندہ خصوصی + نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د توقیر الیاس چیمہ کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ کے دوران مہنگے داموں اشیا ئے خوردونوش فروخت کرنے پر 158دوکانداروں کو 2لاکھ77ہزار روپے جرمانہ کیا، اور 11دوکانداروں کو خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز نے 29گراں فروشوں کو ایک لاکھ 13ہزار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد نے 38دوکانداروں کو 29ہزار، تحصیلدار حافظ آباد چودھری غلام رسول نے 18دوکانداروں کو 25ہزار،نائب تحصیلدار غلام قمر نے 18دوکانداروں کو 22ہزار،تحصیلدار پنڈی بھٹیاں محمد سرفراز نے 7دوکانداروں کو 20ہزار، نائب تحصیلدار گلزار احمد نے 16دوکاندارو ں کو 19ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سہیل انجم نے 14دوکانداروں کو 15ہزار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عطا ء اللہ نے 6دوکانداروں کو 14ہزارروپے جرمانہ کیا۔ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر 11دوکانداروںکے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔