حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار ) ضلعی عشر و زکوٰۃ کمیٹی دفترمیں ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی زکوۃ آفیسر حافظ آباد میاں ثناء اللہ نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آڈٹ سٹاف اور ضلع بھر کے فیلڈ کلرکس کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع بھر کی مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینز سیکرٹریز سے مل کر ڈینگی سے بچاؤ اور تدارک کی مہمات کا فوری آغاز کریں ضلع کی ہر کمیٹی شہر قصبے اور دیہات میں فلکسز لگوائیں سیمینار میں آڈٹ سٹاف اور فیلڈ کلرکس کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں مکمل تفصیلات کے بارے میں بتائی گیں فلکسز اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر دفتر کے باہر سڑک پر آگاہی واک بھی کی گئی۔