عمران خان ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیں: عرفان الحسن بھٹی 

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی خاطر ہر روز نت نئی الزام تراشی کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور عمران خان جلسے کرکے عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی ساز ش کو عملی جامہ پہنانے کے درپہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر قومی اداروں کی ساکھ مجروح کرنے کا کھیل پی ٹی آئی کو اب بند کرنا ہوگا ورنہ قوم عمران خان اور انکے حواریوں کا راستہ روک گی۔عمران خان کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میںنہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن