آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر غور ہو رہا  نہ وہ خواہاں: شاہد خاقان


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے تعیناتی اپنے وقت پر وزیراعظم  ہی کریں گے۔ میرا نہیں خیال کے توسیع پر غور ہو رہا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں کوئی تنازعہ نہیں، آرمی چیف 6 سال گزار چکے، میرا نہیں خیال مزید توسیع کے خواہاں ہیں۔ اگر آرمی چیف کی تقرری سب سے بڑا مسئلہ ہے تو جمہوریت کو بند کر دیں۔ مزید توسیع ملک اور ادارے کے مفاد میں شاہد نہیں ہو گی۔ تقرر کا حق عمران خان کے پاس 2019ء میں تھا آج نہیں ہے۔ سینئر جنرلز میں سے کوئی ایک چیف بنے گا، اس میں کوئی ابہام نہیں، عمران خان کو اپنے دور میں جو فیصلے کرنے چاہئے تھے وہ ہمارے حصے میں آ گئے۔ حکومت کے 11 مہینے رہ گئے ہیں۔ عمران سے کس موضوع پر بات کریں، عمران  روز تماشا لگاتے ہیں، تماشوں سے ملک نہیں چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن