یوسف رضا گیلانی کی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات 

Sep 14, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم سنیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات ہوئی جس میں سید یوسف رضا گیلانی نے کرسچن ٹرنر سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیاانہوں  نے تعزیتی کتاب میں ملکہ برطانیہ دوئم کے انتقال پر شاہی خاندان اور برطانوی حکومت سے اظہارِ افسوس کیااور کہا کہ ان کی ستر سال سے زائد عرصے تک اپنے لوگوں اور خاص طور پر کامن ویلتھ کیلئے انکی عقیدت اور وفاداری آج کے مشکل وقت میں مستقل مزاجی اور عظمت کی علامت تھی جو کہ مستقبل میں رہنماؤں کیلئے ایک روشن مثال قائم کرتی ہے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید۔کہا کہ انکی خوش اخلاقی، مہربانی اور سخاوت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاوہ ہمیشہ ہماری یادوں میں رہیں گی، وہ ابدی سکون میں رہیں، اس مشکل وقت میں ہمارے خاندان کی ہمدردیاں، احترام اور پیار پرنس چارلس اور ہاؤس آف ونڈسر کیساتھ ہیں۔

مزیدخبریں