پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کا وقت آگیا:بصیرت علی چشتی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف ایگزیکٹیو ممبر ہلال احمر پاکستان چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کا وقت آگیا، اگلے متوقع وزیر اعلیٰ گوجرانوالہ سے ہوں گے ، عوام کی دعائوں سے پنجاب میں جلد مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت جعلی حکومت قائم ہے جسکی کوئی حیثیت نہیں ہے پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں جس سفر کا آغاز کیا گیاتھا اب بہت جلد دوبارہ اسکی منزل کی طرف پیش قدمی ہو گی پنجاب اسمبلی میں بہت جلد تحریک عدم اعتماد آئے گی اور پنجاب کو چوہدری پرویز الٰہی کی ڈمی حکومت سے نجات ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی حقیقی ترجمان سیاسی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام کے اندر بے حدمضبوط ہیںخدمت اور بے مثال ترقی ن لیگ کی پہچان ہے ،توقع ہے کہ اگلے وزیر اعلیٰ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...