میپکو کا  سہ ماہی اہداف کے حصول  کیلئے  ریکوری آپریشن شروع 

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں رواں مالی سال2022-23  کے سہ ماہی ریکوری اہداف کے حصول کے لئے ریکوری آپریشن شروع کردیاگیاہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پرآپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرزنے ریکوری صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سب ڈویژنوں اور ڈویژنوں کے دورے کئے ۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو مظفرگڑھ سرکل فرحان شبیر ملک نے ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن فرقان زکریا کے ہمراہ خان گڑھ سب ڈویژن کا دورہ کیا۔سپریٹنڈنگ انجینئر وہاڑی سرکل ساجد حسین گوندل نے بوریوالہ ڈویژن میں سٹاف  سے بات چیت کی سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان سرکل ملک محمد یوسف نے میاں والی قریشیاں سب ڈویڑن میں ریکوری کی مانیٹرنگ کے لئے دورہ کیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکوبہاولنگر سرکل محمدشہزاد راعی نے بہاولنگر ڈویڑن میں ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا اورایکسین/ ایس ڈ ی اوز کو ہدایت کی کہ زرعی ٹیوب ویلوں سمیت دیگر کیٹگریز کے صارفین سے بلوں کی وصولیاں کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن