لاہور ( خصوصی نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن اور ترکی کی فلاحی تنظیم حیرات یاردم کے اشتراک سے ثریا عظیم ہسپتال کے باہر اہل علاقہ کیلئے صاف پانی کی سہولت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیاگیاہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتا ح سرپرست الخدمت فائونڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں ذکر اللہ مجاہد اور فلاحی تنظیم حیرات یاردم ترکی کے عہدیدار ایمن ڈاگن ، حیات، نیوات کیرن، شکور کیرک نے کیا ۔ ترکی عہدیدار ایمن ڈاگن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حیرات یاردم ترکی الخدمت فائونڈیشن کیساتھ مل ہر ممکن تعاون کریگی۔ سیلاب متاثرین کیلئے تر ک صدر طیب اردگان پاکستان کی اپیل پر ترکی کی تمام مساجد میں دعائیں بھی گئیں۔سیلاب کی مشکل گھڑی میں خیرات یاردم سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد واٹر فلٹریشن کی تنصیب اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خیرات یاردم فلاحی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دنیا میں ایک منفرد مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان محبت اور اساس کا رشتہ ہے جس کی مثال ان کی فلاحی تنظیم خیرات یاردم کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات ہیں۔