منکرین ختم نبوت اسلام اوروطن کے دشمن ، کڑی نظر رکھی جائے: مولانا الیاس چنیوٹی 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عقیدہ ختم نبوت کے منکرینِ اسلام اوروطن دونوں کے دشمن اور غدارہیں ان پر کڑی نظر رکھی جائے سیلاب سے بچنے کیلئے مناسب مقامات پر ڈیمز بنائے جائیں ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام فہم قرآن اسلامک سینٹر شہزاد ٹاون میں منعقد ہ درس ختم نبوت پروگرام میں انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت ملکی آئین اور،دستور کے باغی ہیں ان کے ساتھ با غیوں جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ آئین کی خلاف ورزی ملک میں انتشار اور انار کی پھیلا نے کاموجب ہوگی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا حافظ گلزار احمدآزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اوربنیاد ہے اس عقیدہ پر ایمان لائے بغیر کوئی بندہ مسلمان نہیں ہو سکتا  ۔انہوںنے کہا کہ آئین میں عقیدہ ختم نبوت والی ترمیم اورتوہین رسالت قانون کو کو اگرچھیڑاگیا تو اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا ئیگا، اجتماع میں ایک قرارداد کے ذریعے اپیل کی گئی کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام طبقات اپنی کوششوں کو مزید تیزکردیں، اجتماع سے قاری احسان الحق قاری سفیان اوردیگر علما نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن