ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ کے نامور گالفر شین لوری نے بی ایم ڈبلیو گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ 35 سالہ آئرش گالفر شین لوری نے شمالی آئرلینڈ کے شہرہ آفاق فالفر کو روری میکلورائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ پی جی اے بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔اس سے قبل وہ 2018 کی پی جی اے بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں رنر اپ تھے۔ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے باعث کھیل کی معطلی کے بعدچیمپئن شپ کو 54 ہولز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
اس فتح کے ساتھ شین لوری نے جولائی 2019 میں اوپن چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔