اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے کی دن رات کاوشوں کے بعد ایم ۔8 گوادر تا رتو ڈیرو سیکشن بحال کردیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تمام روڈ انفراسٹرکچر بحال کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔ جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بحال رکھنے میں دن رات مصروف عمل ہے ۔اب تک کی تفصیلات کے مطابق ایم ۔8 موٹروے سیکشن بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ایم ۔8 موٹروے(گوادر تا رتو ڈیرو) سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فی الحال یکطرفہ کھولا گیا ہے۔ وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ ایم ۔8 کی بحالی سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی نیزملک کی دیگر قومی شاہراہیں جو موسمی حالات کے باعث ابھی تک بحال نہیں ہوئیں ،ان کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا۔
بحال
گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8سیکشن ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی
Sep 14, 2022