اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) رہنماءپاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے برطانوی ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر سے ملاقات کی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ ایک عہد ساز شخصیت تھیں جنہوں نے ساری زندگی برطانوی عوام اور دولت مشترکہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے ہمیشہ پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس ضمن میں دو بار پاکستان کا سرکاری دورہ بھی کیا، ملکہ برطانیہ دوئم کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے اس موقع پر انہوں نے برطانوی عوام کیساتھ دلی ہمدردی اور بادشاہ چارلس سوم کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔
برطانوی ہائی کمیشن آمد