اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کی بات کرکے عمران نیازی نے اپنا تھوکا چاٹنے کی کوشش کی ہے ،نیازی بیانیہ اپنی موت آپ مر رہا ہے ۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ حوس اقتدار میں مبتلا یہ پاگل روزانہ اپنا مﺅقف تبدیل کر رہا ہے،امریکی سازش کا رونا رونے والے اب امریکیوں سے ملاقاتیں کرکے اپنی غلامی کا ثبوت دے رہا ہے ۔عمران نیازی نے اپنے ہر موقف سے یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کرلیا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی کی سادگی دھوکہ ،کرکٹ میدان میں خدمات دھوکہ بلکہ اس کی ساری زندگی دھوکے اور فراڈ پر مبنی ہے ۔ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ سنجیدہ حلقےاس یوٹرن ماسٹرکی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے متاثرین سیلاب کی بحالی پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔وطن عزیز سیلاب سے متاثر ،بیرون ملک سے امداد آرہی ہے ، عالمی برادری یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے لیکن عمران نیازی نے اس وقت میں بھی قوم کو تقسیم کیا ۔
اسلم غوری