بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے اگست میں 2.7ارب ڈالر کی ترسیلات زربھجوائیں

Sep 14, 2022


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ اگست 2022 میں 2.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان ارسال کی ہیں ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2022 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر کی رقم اپنے ملک ارسال کی ۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادپر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔اگست کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 691.8 ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 531.4 ملین ڈالر ،برطانیہ سے 369.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 294.4 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے۔
 ترسیلات زر

مزیدخبریں