لاہور(اسپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد رمیز راجہ سے الجھنے والے بھارتی صحافی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے بھی نظر انداز کر دیا،سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی صحافی سوال کےلئے سارو گنگولی سے درخواست کر رہا ہے،صحافی سارو گنگولی کو کہتا ہے کہ دادا صرف ایک بیان دے دیں، سابق بھارتی کھلاڑی اس سے بات کئے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں۔