بورے والا(نامہ نگار ) انصاف یوتھ ونگ تحصیل و ضلع کے اکثر عہدیداران نے آئی وائی ڈبلیو ساوتھ پنجاب کے صدر تیمور السلام کے رویہ پر اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے تھے جس پر پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے یوتھ کے عہدیداران کی شکایات کی روشنی میں تیمور السلام کو انکے عہدہ سے ہٹا دیا اور نئی تنظیم کا اعلان کردیا جسکے مطابق خرم خاں صدر،سینئر نائب صدر دانش مشتاق،سینئر نائب صدر عمران اعظم،جنرل سیکرٹری وقار خان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر خاں بابر کو نامزد کردیا آئی وائی ڈبلیو کی نئی تنظیم سازی پر یوتھ کے کارکنان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تیمور السلام
انصاف یوتھ ونگ کے جنوبی پنجاب صدر تیمور السلام کو ہٹا دیا گیا، خرم خاں نامزد
Sep 14, 2022