گستاخ رسول اﷲ کے قہرو غضب کے مستحق : علی حسین شاہ 

Sep 14, 2022


ملتان ( سماجی رپورٹر ) درگاہ حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضور سرور کائنات تاجدار ختم نبوت کی محبت اور تعظیم و توقیر ہمارے دین کی بنیاد ہے آپ کی شان اقدس کی توہین اور گستاخی کے مرتکب عناصر اللہ کے قہر و غضب کے مستحق ہیں دین و دنیا میں ناکامی اور رسوائی ان کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ سید چادروالی سرکار کو منعقدہ عظیم روحانی پیشوا حضرت سیدنا چادروالی سرکارکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ اختتامی نشست شیخ العالمین کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ سابق وفاقی وزیرمزہبی امورپاکستان سیدحامدسعیدکاظمی نے کہا پیر سید علی حسین شاہ اخلاق و کردار نیکی اور حسن معاشرت میں اپنے جد امجد کی مکمل تصویر ہیں۔ سیدحامدسعیدکاظمی نے مزید کہاکہ چادر والی سرکاررح سچے عاشق رسول اور ولی کامل تھے آپ کا آستانہ علم و فضل کا مرکز ہے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ فاروق خان سعیدی ممتازمذہبی سکالرڈاکٹرمحمدصدیق خان قادری نے کہا کہ نوجوان نسل کی اصلاح تربیت کے حوالے سے پیر علی حسین شاہ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سیدابوالحسن جمال الدین گیلانی ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم زین حسین قریشی نے کہا کہ اولیاکرام کی تعلیمات مینارہ نورہیں اولیاکرام کے آستانے پیارومحبت امن و سلامتی کادرس دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ حضرت چادروالی سرکاررح نے ساری زندگی لوگوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع کو روشن اورمنورکیا ۔کانفرنس میں صاحبزادہ پیرسیدنورحسین شاہ‘ سابق وفاقی وزیرسیدفخرامام شاہ‘ مخدوم جاویدہاشمی‘ حاجی جاوید اختر انصاری چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری بابر ڈاکٹر را¶ امجدعلی خان‘ ملک محمدیوسف۔سابق ڈپٹی میئرمنوراحسان قریشی۔ بشارت قریشی۔شیخ واجدشوکت۔ صدراخبارفروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں‘ ڈاکٹرعبدالحفیظ کھیڑا ملک انس طاہر‘ملک باسط طاہر راناندیم ایڈووکیٹ‘ رانا نعیم ایڈووکیٹ‘ ملک نوید‘ اخلاق ہمدانی‘ ذیشان دلاورمختیار راٹھور‘حاجی خالد‘حافظ ظفرقریشی‘ میرطیب نقشبندی سمیت مریدین و زائرین کی کثیرتعداد شریک ہوئے۔
 علی حسین شاہ 

مزیدخبریں