لودھراں، اغواءکا ر 2 بھائیوں کو سڑک کنارے پھینک کرفرار

Sep 14, 2022


لودھراں(نمائندہ نوائے وقت خبر نگار) لودھراں شہر سے اغوا ہونے والے دسویں کلاس کے طالب علم 2 بھائیوں کو اغوا کار سڑک کنارے پھینک گئے تفصیل کے مطابق لودھراں شہر کی گلی ترین والی کے رہائشی ڈی سی آفس کے ملازم اور ایپکا لودھراں کے عہدیدار رانا رفیق کے دو بیٹے جواد رفیق اور حامد رفیق کو 11 ستمبر کی شام 5 بجے بنگلہ انہار کی گلی کے قریب ایک کار میں سوار 4 افرادنے دونوں بھائیوں کو اسلحے کی زور پر کار میں بٹھا کر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ لی جبکہ اغوا کاروں کا پانچواں ساتھی مغویان کی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر چلا گیا اغوا کار دونوں بھائیوں کو لے کر روانہ ہوئے اور تقریباً دس پندرہ منٹس کے بعد ایک سنسان حویلی میں لے کر پہنچ گئے اور دونوں بھائیوں کو ایک کمرئے میں بند کردیا اگلے دن اغوا کاروں نے ایک بھائی کی چھاتی پر بلیڈ سے کٹ لگائے اور کہا کہ تمہاری ویڈیو بھیج کر تمہارے والد سے تاوان طلب کریں گے اسی دوران اغوا کاروں کا ایک ساتھی آیا اور علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن بارے بتایا جس پر اغواکار پریشان ہوگئے اور رات ہوتے ہی اغوا کار دونوں بھائیوں کو پپلی والا میں گرڈ اسٹیشن کے سامنے سرکاری سکول کے ساتھ گلی میں موٹر سائیکل سمیت پھینک گئے دونوں بھائی دو دن سے بھوکے اور پیاسے تھے لوگوں نے دونوں کو پانی اورجوس وغیرہ پلائے جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر والوں کو فون کیا تو ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان پولیس نفری اور جواد رفیق اور حامد رفیق کے والد اور رشتہ دار موقع پر پہنچ گئے جواد اور حامد کی طبعیت بھوک اور پیاس کی وجہ سے کافی خراب تھی دونوں بھائیوں کو پولیس نے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے طبعیت بہتر ہونے پر دونوں بھائیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ایپکا لودھراں نے ڈی پی او محمد کاشف اسلم سے مل کر انہیں گلدستہ پیش کیا ڈی پی او نے کہا کہ بچوں کی طبعیت بہتر ہونے پر ان سے معلومات حاصل کی جائیں گی اور اغوا کاروں کو گرفتار کرکے ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔
اغواءکا ر

مزیدخبریں