وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے تین منصوبوں کا افتتاح کر دیا.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کیلئے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کے منصوبے کا افتتاح کیا.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ،ملتان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا.وزیراعلیٰ آفس میں ٹیوٹا کے منصوبوں کے حوالے سے تقریب،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے.
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 37 ٹیوٹا اداروں کو 62 کروڑ روپے مالیت کی 43 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ 12 بسیں جنوبی پنجاب کے ٹیوٹا اداروں کو دی گئی ہیں۔ ٹیوٹا اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی۔ 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے بننے والے قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں 380 طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔ قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی مدد سے طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔ لیدر ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں مانگ ہے۔کوالٹی لیدر پراڈکٹس بننے سے ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ کے منصوبے پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ میں 800 طلبہ کو سرامکس سے متعلق جدید ٹریننگ دی جائے گی۔سرامکس سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین مشینری، آلات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا گیا ہے۔ملتان اور قصور کے ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ طلبہ اپنی مہارت سے وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔نوجوانوں کیلئے رسمی تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا بے حد ضروری امر ہے۔سکلڈ ورکر ہرانڈسٹری کی ضرورت بن چکا ہے۔ حکومت پنجاب نئی نسل کو اس کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ، ایم پی ایز رانا شہباز، تیمور لالی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری صنعت، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور متعلقہ حکام کی شرکت کی۔