پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے

Sep 14, 2022 | 14:45

ویب ڈیسک
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد، متحدہ عرب امارات سب سے آگے

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوست ممالک پیش پیش ہیں جب کہ اب تک 11 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کے 90 طیارے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ 39 امدادی سامان کے طیارے راولپنڈی، کراچی اور لاہور پہنچے ہیں۔

ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 امدادی طیارے کراچی اور راولپنڈی بھیجے.امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 11 امدادی طیارے سکھر، کراچی اور راولپنڈی بھیجے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور قطر سے چار چار امدادی طیارے پاکستان آئے ہیں جب کہ ازبکستان، ترکمانستان، فرانس، اردن، نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یونیسف نے 2، اقوام متحدہ ادارہ مہاجرین نے 8 اور عالمی ادارہ برائے خوراک نے 3 امدادی طیارے پاکستان بھیجے ہیں۔

مزیدخبریں