لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راو¿نڈ میں فیصل آباد ریجن اور کراچی ریجن نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ راولپنڈی میں فیصل آباد ریجن نے ملتان ریجن کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان کی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ احمد صفی اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ‘ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد کو جیتنے کےلئے 186 رنز کا ہدف ملا جو پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔لاہور وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانےوالا میچ ڈرا ہوگیا۔ لاہور بلوز نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 329 رنز بنائے۔ قاسم اکرم نے 115 رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔ایبٹ آباد میں کراچی ریجن نے پشاور ریجن کےخلاف میچ 116 رنز سے جیت لیا۔کراچی ریجن نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 329 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔کپتان سرفراز احمد نے68 رنز بنائے۔پشاور ریجن کو میچ جیتنے کےلئے361 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 244 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔وقار احمد نے54 رنز سکور کیے۔ابرار احمد نے چار اور آفتاب ابراہیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی اور فاٹا کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں میچ ڈرا ہوگیا۔ راولپنڈی نے دوسری اننگز سولہ رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی‘جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم سات وکٹوں پر293 رنز بنائے تھے۔حسن رضا نے 79 اور عبدالفصیح نے65 رنز بنائے ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں144 رنز کا اضافہ کیا۔ حیدرعلی نے 54 رنز سکور کیے۔عاکف جاوید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔