بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا خیر مقدم ،اووربلنگ پر قابو ،ٹیرف کم کیا جائے:محمودغزنوی

Sep 14, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر ) کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید محمود غزنوی نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اووربلنگ پر قابو پایا جائے اور ساتھ ہی ٹیرف بھی کم کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے انڈسٹری بہت پریشان ہے۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کرنے والی کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے۔ لہٰذا ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنا وقت کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کی پروڈکشن کاسٹ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔ لہٰذا بجلی سستی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کافی مہنگی پڑتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پن بجلی کی پیداوار بڑھائے جو نسبتا کافی سستی پڑتی ہے۔ پن بجلی کی پیداوار کے لیے ڈیم تعمیر کرنے سے سیلابوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں