کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 16ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12640 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 5.908 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.828 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.913 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.399 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.094 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 879.538 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 407.673 ملین روپے رہی۔
مرکنٹائل ایکس چینج میں 16 ارب روپے کے سودے
Sep 14, 2023