کھیل کے دوران بچے نے انجکشن کی 8 سوئیاں نگل لیں

شمال مشرقی پیرو میں ڈاکٹروں نے کھیل کے دوران انجیکشن کی 8 سوئیاں نگلنے کے بعد دو سالہ بچے کی جان بچائی۔

ڈاکٹر ایفرین سالار نے بتایا کہ جب ہم آپریٹنگ روم میں تھے اور اس کا پیٹ کھولا تو ہمیں وہ دھات کے ٹکڑے ملے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ وہ دراصل سوئیاں ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوئیاں ان میں سے تھیں جو ایک فارم میں جانوروں کو ٹیکے لگانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ بچے کی ماں اس فارم میں کام کرتی ہیں۔یہ بچہ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا دارالحکومت لیما سے تقریباً 622 کلومیٹر دور تاراتوبو کے زرعی علاقے میں رہتا ہے۔ ماں نے بتایا کہ بچہ وہاں کھیل رہا تھا اور شاید اس دوران اس نے وہاں موجود سوئیاں نگل لیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ سرجری کے بعد بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن