ریلوے زمینوں کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے: سی ای او

Sep 14, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے افسروںکو تجاوزات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے تمام ڈویژنز کے سربراہان، ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ اور متعلقہ اداروں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ریلوے زمینوں پر قائم تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں۔ نئی تجاوزات کی تعمیر کی صورت میں ذمہ دار افسر کےخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ ہر دو ہفتے بعد رپورٹ ہیڈکوارٹرز میں جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مزیدخبریں