لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) معروف عالم دین مولانا ضیاءالرحمن کا قتل حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔ امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا عبد الوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد نے مشترکہ بیان میں کہی۔عوام پہلے ہی غیر محفوظ ہیں۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اور اب علماءکی ٹارگٹ کلنگ با عث تشویش ہے۔ حکومت پہلے قتل ہونے والے علماءومشائخ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو عبرت کا نشان بنایا ہوتا تو مولانا ضیاءالرحمن مدنی کا قتل نہ ہوتا۔
عالم دین مولانا ضیاءالرحمن کا قتل حکمرانوں کی نااہلی ہے:عبد الغفار روپڑی
Sep 14, 2023