اروندھتی رائے نے جی ٹونٹی اجلاس پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)جی20 اجلاس کے مخفی حقائق پر اروندھتی رائے کی چشم کشا رپورٹ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھارتی باشعور عوام کی بغاوت سامنے آئی ہے۔ بھارتی لکھاری اور تجزیہ نگار اروندھتی رائے نے جی-20 اجلاس کے حوالے سے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔اروندھتی رائے کے مطابق بائیڈن، میکرون اور دوسری عالمی شخصیات جو اجلاس میں جمہوریت کا راگ الاپ رہی تھیں۔ انہیں اچھے سے معلوم ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔اجلاس کے شرکاءکو معلوم ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں شریک شخصیات کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم خصوصاً مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوو¿ں کی نجکاری کے گھناو¿نے کردار کی بھی خبر ہے۔اروندھتی رائے نے واضح اشارہ دیا کہ کس طرح انتہا پسند تنظیمیں للکارتے ہوئے مسلمان خواتین کی عصمت دری کا مطالبہ کرتی ہیں۔اروندھتی رائے نے مزید کہاکہ نام نہاد جمہوریت پرستوں کا یہ رویہ بہت خطرناک ہے جس کے اثرات صرف بھارت تک نہیں بلکہ دور تک جائیں گے، ہمیں یہاں کسی سے توقعات نہیں کہ وہ ان معاملات کی سنگینی کو سمجھے گا کیونکہ ان لوگوں کی آنکھوں پر ڈالر کی پٹی بندھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن