لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے واقعہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے حتمی رپورٹ 15 ستمبر کو طلب کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری پیش ہو کر آگاہ کریں کہ وہ اس معاملہ پر جوڈیشل کمشن بنانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ اگر جوڈیشل کمشن نہ بنایا گیا تو عدالت ایکشن لے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا، جواب میں موقف اپنایا گیا کہ اس کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے۔ تحقیقات کے لیے پانچ جے آئی ٹی بنا دی گئیں ہیں جن کے پانچ سربراہ ہیں اور ہر جے آئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے۔