عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا عدالت اور نظام عدل کی توہین ہے: جج

Sep 14, 2023

لاہور (خبر نگار) فیڈرل سروس ٹربیونل کے جج امین جاوید چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اکاوئنٹس آفیسر کو اگلے عہدوں پرترقی نہ دینے کےخلاف کیس میں27 ستمبر کو پاکستان پوسٹ کے زمہ دار افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے بارہ برسوں میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا ایک مرتبہ اجلاس بلانے پر سخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا عدالت اور پورے نظام عدل کی توہین ہے،بارہ برسوں میں ایک بار ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر ملازمین کو ان کے حق سے کیوں محروم رکھاگیا، درخواست گزار اشتیاق نے گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں