ہائیکورٹ‘ یونیورسٹی ٹاﺅن تھری کرپشن کیس‘ نیب کا ایل ڈی اے کو لکھا خط چیلنج

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی ٹاﺅن تھری کرپشن کیس میں نیب کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو لکھا گیا خط چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نیب نے بغیر کسی قانون کا حوالہ دئیے معاملہ کیسے ریفر کیا؟ بادی النظر میں یہ کیس بہت بڑا فراڈ لگتا ہے۔ عدالت نے نیب لاہور کو نوٹس جاری کر کے 4 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن