مہنگائی‘ انسانی حقوق کی بحالی‘ لاہور ہائیکورٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان

Sep 14, 2023

لاہور (خبرنگار) قانون کی حکمرانی، مہنگائی کے خلاف اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے، لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ بار کے وکلاءکنونشن میں قرارداد کی روشنی میں آج ارجنٹ کیسوں کی سماعت کے بعد ہڑتال کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے مطابق ہائیکورٹ بار میں جنرل ہاﺅس اجلاس کے بعد پر امن ریلی نکالی جائے گی۔ سپریم کورٹ بار نے آل پاکستان وکلاءکنونشن میں 14 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

مزیدخبریں