سیاسی و انتخابی ہلچل شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویشناک: حافظ حسین احمد

Sep 14, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سائفر کے مقدمے میں ماضی کی امریکی مداخلت کی تفتیش کے ساتھ مستقبل میں امریکی مداخلت کے خدشات کے اندیشوں کی بھی تحقیقات کی جائے۔ پاکستان میں سیاسی و انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، الیکشن کمشن سے ملاقات کے بعد سی پیک کے حب گوادر میں امریکی سفیر کے دورے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ نگران حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر امریکہ کی پھڑتیاں بڑھ گئی ہیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کردار ہمیشہ مشکوک رہا ہے۔ امریکی سفیر کی سرگرمیوں سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ خدشہ ہے امریکہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ موجودہ کمزور معاشی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس وقت جب ملک میں نگران حکومت قائم ہے اور ملک انتخابات کی طرف جا رہا ہے ایسی صورتحال میں امریکی سفیر کے دورے پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے سوائے کچھ نہیں۔

مزیدخبریں