ایف بی آر نے قومی ایئر لائن کے تمام اکاو¿نٹس بحال کر دیئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن کے تمام اکانٹس بحال کر دئیے۔ ایف بی آر کی جانب سے بحالی پی آئی اے کی رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی سے ممکن ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ رواں ماہ قومی ایئر لائنز ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ پی آئی اے نے مجموعی طور پر8 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ یاد رہے کہ ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بنک اکاﺅنٹس منجمد کر دیے تھے۔ بنک اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ بنک اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پےکج ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے آپریشنز جاری رکھنے کیلئے 14 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کے مطابق ای سی سی اس کے لئے مجاز فورم ہے۔ قومی ایئرلائن کے ذمے 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی بھی موخر کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن