صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کا معاملہ‘ مسلم لیگ (ن) خاموش

 اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) صدر مملکت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔ لیگی سابق وزراءسے اس حوالے سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے گریز کیا۔ چند روز قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کے ذریعے صدر کو اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہونے کا بیان دیا تھا تاہم اب صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے پر لیگی قیادت نے چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست میں انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اور اداروں کے مابین سرد جنگ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...