اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم کے ممبر ابو ذر سلمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے صدر عارف علوی کو 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دینے کی استدعا کی ہے ۔ ابو ذر سلمان خان نیازی نے اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کی تاریخ دینی چاہئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صدر کو آئین پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔