نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان لیگی حلقوں میں بے یقینی ختم کرنے کیلئے ضروری

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) نواز شریف کی وطن واپسی مسلم لیگ (ن) میں پائی جانے والی سیاسی بے یقینی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر نظر ڈالیں تو مسلم لیگ (ن)کی سیاست کچھ بے یقینی کا شکار نظر آتی ہے لیکن اس کی سابق اتحادی اور موجودہ مد مقابل جماعتیں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، جماعت اسلامی بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسلم لیگ (ن) فعال نظر نہیں آرہی اور اس کی وجوہات مختلف ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنے قائد وزیراعظم کے طور پر نواز شریف کا 2013-2018ءکے دور کی کارکردگی کو اپنا انتخابی نعرہ بنائے گی۔ لیکن قیادت کی خاموشی کی وجہ سے جماعت مزید الجھاﺅ کا شکار ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان تو ہو گیا ہے لیکن اور اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی رائے قائم کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...