اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نازیبا ویڈیوز سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغ نہیں ملا، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا معاملہ سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، رپورٹ، بہاولپور یونیورسٹی میں منشیات اور آئس کی منظم سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ دو سے تین افسر، انفرادی طور پر غیرقانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیٹی نے متعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے پولیس کی رپورٹ میں شائع شدہ الزامات کی جامع تحقیقات کیں۔