لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں اخوت فاونڈیشن کی جانب سے آئی ٹی ٹرینرز میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ میں مختلف علاقوں سے آئے تمام طلبہ و طالبات کو گورنر ہاس لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے اور نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سافٹ ویئرز ایکسپورٹس بڑھا کر معاشی ترقی کی منزل تک رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اخوت فانڈیشن نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کی تربیت دے کر اچھا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اور ادارے جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے کام کر رہے ہیںمعاشرے کا وہ روشن چہرہ ہیں جسے دکھانے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کمیوں، خامیوں اور منفی چیزوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں کئی اچھی چیزیں بھی ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے کی اچھائیاں بھی دیکھنی چا ہئیں۔