صدر کی تجویز، الیکشن کمشن کی جانب سے اعلی عدلیہ میں ریفر نس دائر ہو نے کا امکان

اسلام آباد (فرحان علی سے) الیکشن کمشن آف پا کستان کو صدر کی جنرل الیکشن کے پیر 6نو مبر 2023ءکوکرانے کی تجو یز کے بعد الیکشن کمشن کی جا نب سے معاملے پر اعلٰی عدلیہ میں ریفر نس دائر ہو نے کا امکا ن ہے جبکہ بظاہر الیکشن کمشن کسی قسم کے دبا ﺅ کا شکا ر نہیںہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جنرل الیکشن کا صاف شفاف انعقاد الیکشن کمشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار ہے جس کے لئے الیکشن کمشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ پر امن اور صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت و فیڈ بیک اور حلقہ بندی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لئے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا تھا جس کے بعد حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30نومبر 2023ء کو ہو گی۔ حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے۔ اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کا شیڈول بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن