ماسٹر پلان بے ضابطگیاں‘ اینٹی کرپشن کا پرویزالٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

Sep 14, 2023

لاہور(خبرنگار) محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050ءمیں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براو¾ن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہٰی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الہٰی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے ہوم سیکرٹری سمیت دیگر افسران کو جرمانہ اور شوکاز نوٹس کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ پرویزالٰہی کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرویزالٰہی کو گرفتارنہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر فریقین سے 18 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں