لاہور (خبرنگار) پنجاب کی عدالتوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہور ہائیکورٹ، سید علی عباس کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری‘ ندیم انور چودھری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن ڈی ڈی جے جبکہ دیگر میں ایڈیشنل سیشن جج سردار فیصل نبی خان کو منچن آباد سے کہروڑ پکا، محمد عاصم کو بہاولپور سے بورے والہ، عمر فاروق اعوان کو بہاولپور سے پاکپتن شریف، محمد فواد عارف کو بہاولپور سے جلال پور پیر والہ، حافظ عبدالحمید کو خیر پور ٹامیوالی سے رحیم یار خان، رانا عبدالحیکم کو حاصل پور سے صادق آباد، ملک محمد لطیف کو کلور کوٹ سے راجن پور، نوید الرحمان کو چکوال سے لیہ، محمد عظیم اختر کو چکوال سے بھلوال ، سرفراز احمد کو ڈی جی خان سے کبیر والہ ، عمران شفیع خان کو ڈی جی خان سے کبیر والہ ، شکیل احمد کو فیصل آباد سے وزیر آباد ، احمد سعید کو فیصل آباد سے جڑانوالہ ، سعید اختر کو جڑانوالہ سے شیخوپورہ ،احمد کامران کو جڑانوالہ سے خوشاب ، افتخار حسین کو گوجرانولہ سے فیصل آباد ، غلام فرید قریشی کو گوجرانولہ سے سیالکوٹ ، سید اظہر علی جعفری کو نوشہرہ ورکاں سے لاہور ، ممتاز احمد کو گجرات سے کھاریاں ، ملک شفیق احمد کو گجرات سے کلور کوٹ ، عامر مختار گوندل کو کھاریاں سے شکر گڑھ ، امیتاز احمد کو سرائے عالمگیر سے جڑانوالہ ، فیاض احمد بٹر کو جھنگ سے ظفر وال ، اعجاز علی کو شور کوٹ سے چوبارہ ، جہانگیر عی گوندل کو احمد پورسیال سے کہروڑ لال عیس ، راجہ احمد اقبال کو جہلم سے ملکوال ، وقار منصور کو قصور سے نوشہراں ورکاں ، مستحسن احمد منہاس کو قصور سے دیپالپور ، سجاول خان کو قصور سے گوجر خان ، عابد علی کو پتوکی سے میاں چنوں ، محمود الحسن بھٹی کو چونیاں سے فیروز والہ مصباح خان کو چونیاں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملک نعیم شوکت کو میاں چنوں سے سے اوکاڑہ ، گل عباس کو خوشاب سے سمندری ، شیخ تاثیر الرحمان کو نور پور تھل سے میانوالی ، عامر شریف ڈوگر کو لاہور سے کمالیہ ، سائرہ نورین کو بہاولپور سے ملتان ، شاہد حسین کو لاہور سے فیصل آباد ، مظہر فرید علی کو لاہور سے منچن آباد ، سمیراحیات کو لاہور سے ڈی جی خان ، شفیق عباس کالیا کو لاہور سے عارف والہ ، محمد ممتاز کو لاہور سے جڑانوالہ ، شکیل احمد سپرا کو لاہور سے چونیاں ، جاوید اقبال رانجھا کو لاہور سے شجاع آباد ، محمد خالد اسحاق کو چوبارہ سے بہاولپور ، سجاد ظفر کو کہروڑ لال عیس سے جام پور ، چودھری غلام رسول کو لاہور سے سیالکوٹ ، تجمل حسین کو ساہیوال سے گوجرانوالہ، امجد علی کو رحیم یار خان سے فیصل آباد، محمد خالد خان کو فیصل آباد سے قصور، محمد مسعود حسین کو کبیر والہ سے رحیم یار خان منیر حسین کو سیالکوٹ سے لاہور سمیت دیگر تبادلے شامل ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 140ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کردیئے
Sep 14, 2023