ریاست کی نمائندگی غیرریاستی، غیرحکومتی فرد نہیں کر سکتے: مرتضیٰ سولنگی

 اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی نمائندگی حکومت کے ادارے کرتے ہیں، کوئی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد ریاست کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان کی نمائندگی ریاست اور حکومت کے ادارے کرتے ہیں، ہماری حکومت نے کسی غیر ریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کیلئے نامزد کیا اور نہ کوئی ایسا شخص یا ادارہ ریاست یا حکومت کی نمائندگی کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن