لیبیا: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار‘ 10 ہزار شہری لاپتہ

طرابلس‘ واشنگٹن (آئی این پی + این این آئی) لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی۔ 10ہزار شہری تاحال لاپتہ ہیں، لیبیا کی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈنیال سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث اموات 6 ہزار ہو گئی ہیں۔ جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امداد اور بحالی کا کام کرنے والی انجمنوں، لیبن حکام اور اقوام متحدہ کی انجمنوں کو فنڈر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خانہ جنگی اور سیاسی تقسیم کے شکار ملک لیبیا میں اب بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کی وجہ سے شدید تباہی کے اثرات میں کمی لائی جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...