پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا

لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات،14 ستمبر کو بلاول ہاو¿س بحریہ ٹاو¿ن لاہور میں ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بلاول ہاو¿س بحریہ ٹاو¿ن میں رات قیام کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر رہنما اور عہدیدار آج جمعرات لاہور پہنچ جائیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ملک کی موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کا پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...