اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی منظرنامے سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے لیئے طے کردہ اپنے تزویراتی وژن سے آگاہ کیا اور فضائی، خلائی، سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبہ جات سے متعلق صلاحیتوں کو جدت سے ہم کنار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں مشترکہ آپریشنل تربیت، ملٹی سپیکٹرم آپریشنز اور باہمی شعبہ جات میں جامع تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ "پاکستان اور آذربائیجان کے مابین روابط، باہمی تجربات، پائیدار مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔